وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے امیگریشن اور کسٹمز کی خصوصی سروسز کا اعلان

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے امیگریشن اور کسٹمز کی خصوصی سروسز کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت سمندر پار پاکستانیوں اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے تیز تر امیگریشن اور کسٹم سروسز کے لیے گرین چینل اقدام کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام تارکین وطن کی اہمیت کو تسلیم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے غیر ملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافے کو سراہتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ھالیہ مہینوں میں غیر ملکی ترسیلات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ گرین چینل کے نفاذ میں فعال تعاون کریں۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے زمینوں پر قبضہ کرنے والوں سے جائیدادیں واپس لینے پر پنجاب حکومت کی بھی تعریف کی۔

سیکیورٹی خدشات کو دور کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور انکا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *