پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آ گئیں۔

حکومتی رکن اور پالیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشرکے خلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہوئی ہے جو لاہور سے تعلق رکھنے والی مسیحی خاتون کی جانب سے دی گئی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو حاصل ہونے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا ء اور زیادتی کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا، گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اس واقعے کے ملزمان حراست میں ہیں۔ سونیا عاشر نے فیس بک پر متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کردی تھی، پنجاب کی خاتون رکن اسمبلی نے دو فروری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ اور ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں  کہا گیا کہ ملزمان کو پچیس سال کی سزا ہوگئی ہے۔

خاتون رکن اسمبلی نے ملزمان کو سزائوں کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو دیا، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خاتون رکن اسمبلی کے اس عمل سے ان کی بچی کے کیس پر برا اثر پڑا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیک نیوز پھیلانے پر  خاتون رکن اسمبلی کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *