آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، ونڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ کپتان محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی تنزلی جبکہ سعود شکیل اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارت کے روہت شرما، شبھمن گل اور ویرات کوہلی ہیں۔ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے بیٹر ہائنرک کلاسن موجود ہیں۔
فخر زمان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے وہ 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں، امام الحق 21، محمد رضوان 22 اور صائم ایوب 23ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے بائولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، بھارت کے کلدیپ یادوو دوسرے جبکہ سری لنکا کے مہیش تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ شاہین آفریدی تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے۔