ارکان پارلیمان کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975ء کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔