کل ملک کے مختلف شہروں میں کل گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔
مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال ، سیالکوٹ، نارووال اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام ، کرم اور باجوڑ میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔