جنید اکبر خان کا قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانی امور سے استعفیٰ

جنید اکبر خان کا قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانی امور سے استعفیٰ

تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جنید اکبر خان نے یہ فیصلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کے بعد کیا، کیونکہ قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق ایک رکن کو ایک وقت میں دو کمیٹیوں کی سربراہی کا حق نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور بطور صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا مستعفی ہوگئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر نے وفاقی حکومت کو پنجاب کی جانب آنیوالے تمام راستے بند اور دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی دھمکی دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزور سمجھا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آرز وہاں کاٹتے ہیں جہاں سردی زیادہ ہو اور بستر بھی نہیں دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے صرف اتنا پیغام دیا تھا کہ اگر مجھے توڑاتو زندہ گھر نہیں جاسکوں گا۔ جیل میں سونے بھی نہیں دیا جاتا تھا اور ہر تھوڑی دیر بعد تصویریں کھینچی جاتی تھیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں سب سے زیادہ محنت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عمر بابر کا انتقال ہوگیا

انہوں نے مزید کہا کہ8فروری صوابی جلسے کیلئے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لوں گا کہ زیادہ جذبے سے نکلیں ،ہم نے پہلے شیخ وقاص اکرم کا نام چئیرمین پی اے سی کیلئے دیا تھا تاہم ان کے نام پر حکومت کا اعتراض تھا جس پر عمران خان نے میرانام دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *