گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی طلبا سے گوگل سرٹیفکیشن دلوانے کا وعدہ کرلیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی طلبا سے گوگل سرٹیفکیشن دلوانے کا وعدہ کرلیا

گورنر سندھ نے آئی ٹی طلبا سے بڑا وعدہ کر لیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی طلبا سے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپکو گوگل کی سرٹیفکیشن دلوائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس نے آج یہ دن دکھایا۔ میں رات و دن سوچتا تھا کہ آئی ٹی کے بچوں کا کورس کب مکمل ہوگا، پچھلے آٹھ مہینے ان کوششوں میں لگا ہوا تھا کہ گورنر آئی ٹی انیشیٹو کو الحاق مل جائے۔

مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں میرٹ پر قرض ملے گا: مریم نواز

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میں سوچتا تھا کہ جب یہ بچے اپنا کورس مکمل کرکے باہر مارکیٹ میں نکلیں تو کسی مضبوط ادارے کا سرٹیفیکیٹ اور ڈپلوما ان بچوں کے ہاتھ میں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں کومیکس بڑا کام کررہی ہے۔ عمان کا شاہی خاندان چاہتا ہے آئی ٹی کا انقلاب آئے۔ کومیکس کی ٹیم سے میری اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ یہ وفد عمان سے آپ سے ملنے اور آپکے مستقبل کی بات کرنے آیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *