پاک آرمی کا دیوسائی کے بلند ترین برفیلے میدان میں سنو لیپرڈ تربیتی مقابلہ

پاک آرمی کا دیوسائی کے بلند ترین برفیلے میدان میں سنو لیپرڈ تربیتی مقابلہ

سکردو: پاک آرمی نے دیوسائی کے بلند ترین اور برف سے ڈھکے میدان میں سنو لیپرڈ تربیتی مقابلے کا انعقاد کیا۔

یہ مقابلے چلم میں 24 سینٹی گریڈ کی برفیلے درجہ حرارت میں ہوئے، جہاں پاک فوج کے سپوتوں کو پاکستان کے بلند ترین میدان جنگ میں لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

سنو لیپرڈ مقابلوں کے ذریعے پاک فوج کے دستے 12 ہزار فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر مختلف کمبیٹ مراحل سے گزرتے ہیں تاکہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ اس سالانہ مقابلے میں سکردو، سیاچن، گلگت اور منی مرگ سے کل 23 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں 275 کھلاڑیوں اور ان کے معاون عملے نے حصہ لیا۔

مقابلوں کا مقصد پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ علاقے کی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جا سکے اور فوجی دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر کارروائی کر سکیں۔ یہ مقابلے فوجی دستوں کی جنگی صلاحیتوں اور ان کے عزم کو آزمائش میں ڈالنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

پاک آرمی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز فارمیشن کے دستے ان مقابلوں میں حصہ لے کر سرحدوں پر امن و امان کی حفاظت کے لئے اپنی تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *