بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر پاکستان تحریک انصاف نے عالیہ حمزہ کو پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر کر دیا اور عالیہ حمزہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی آئی عمران خان کی ہدایات پر عالیہ حمزہ کو پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ تحریکِ انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر اہم عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
تحریکِ انصاف ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 8 فروری کے حوالے سے مینارِ پاکستان جلسے کے فیصلہ کیا گیا ہے اور عالیہ حمزہ ڈی سی لاہور کو اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں گی۔ انتظامیہ کے انکار کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔