چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف

چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی آئے گی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے اور سکس سٹار ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے موجودہ حکومت دن رات جو محنت کررہی ہے وہ رنگ لارہی ہے، مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ آئی ٹی کی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملک کی اقتصادی شرح نمو کا سفر شروع ہوا چاہتا ہے۔ زراعت ، آئی ٹی ، صنعتوں اور مائنزاینڈ منرلز کے شعبو ں میں ہمیں مزید ترقی کرنی ہے۔

پی ٹی آئی قوم کو تقسیم کرناچاہتےہیں، گورنر خیبرپختونخوا

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہو گی تب تک صنعتیں ، زراعت اور برآمدات ترقی نہیں کر سکتیں۔ حکومت محنت کررہی ہے ، آئندہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے پاکستان کی معاشی ترقی کا راستہ ہموار ہو گا اور برآمدات اور صنعتیں مقابلے کی پوزیشن میں آ جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کے لئے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔ میرا بس چلے تو پاکستان میں ٹیکس ریٹ 15فیصد کر دوں لیکن اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہو گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومتی اخراجات کو کم کرنے کے لئے ڈائون اور رائٹ سائزنگ پربھرپور کاوشیں جاری ہیں۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کردیا گیا ہے جو کرپشن کا منبع تھا۔ بے شمارسرکاری ادارے بند کئے جا رہے ہیں تاکہ اخراجات کم ہو سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *