وزارت توانائی کا آئندہ چند ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ

وزارت توانائی کا آئندہ چند ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ

وزارت توانائی نے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی

رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں؟۔ وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا، وضاحت دیں۔ کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے؟۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس بجلی سستی کرنے کی کتنی گنجائش ہے؟۔ جب گردشی قرض اور نقصانات سینکڑوں ارب روپے ہے۔

سیکرٹری پاور نے کمیٹی کو واضح کیا کہ 5 آئی پی پیز کی بندش سے 411 ارب روپے کی بچت ہورہی ہے۔ آٹھ بگاس آئی پی پیز کا ٹیرف ریٹ ڈالر سے روپے میں تبدیل ہونے اور 15 آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی سے مجموعی طور پر بجلی صارفین کو 1ہزار 140ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 15 آئی پی پیز اس وقت ٹیک اینڈ پے سسٹم پر چل رہی ہیں لیکن اب ان کی کپیسٹی پیمنٹس کی شرط ختم کرائیں گے۔ سیکریٹری پاور نے ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے بتایا کہ 11 تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں سے 9 کی نجکاری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری پر کام جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور حیزکو کی نجکاری کی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں حیسکو، سیپکو اور پیسکو کی نجکاری کی جائے گی۔ سیکریٹری پاور نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیسکو اور قیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی کیونکہ ان کمپنیوں میں زیادہ نقصانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *