گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے: وزیراعظم

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فضائی آپریشن کے آغاز کو پاک چین دوستی اور خطے کی ترقی کی جانب ایک شاندار پیش رفت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے آج پاکستان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے گوادر ایئرپورٹ کے فعال ہونے کو مواصلاتی رابطوں کے فروغ اور اقتصادی ترقی کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان اور پورے خطے کی ترقی کے لیے ایک خواب کی تعبیر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیو گوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کا آغاز نواز شریف کے دورِ حکومت میں ہوا اور آج ہم چینی قیادت اور پاکستانی عوام کے ترقیاتی وژن کو حقیقت میں بدلتے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے گوادر ایئرپورٹ کو جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین اور پاک چین دوستی کی عظیم مثال قرار دیتے ہوئے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 واضح رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آج سے باقاعدہ طور پر آپریشنل ہوگیا ہے اور پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کر چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *