پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی ڈالر ذخائر میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

روپے کے مقابلہ میں ڈالر سستا ہو گیا

 پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد  مجموعی ذخائر 16 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 1.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 1.7 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 4 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *