Skip to content
قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے
Home - کھیل - قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے۔
سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی ،قومی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سدرہ امین نے پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ۔
کرکٹر کے والد کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی، جس میں قریبی رشتےدار و عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔