ژوب میں 4.4 شدت کا زلزلہ

ژوب میں 4.4 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 34 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے فوری بعد علاقے کے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور بڑی تعداد میں افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی7 ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ، لاکھوں افراد متاثر

تاہم زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *