عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ۔
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 75پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔