حج پروازیں، وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیر لائن کے مابین معاہدے طے پا گیا

حج پروازیں، وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیر لائن کے مابین معاہدے طے پا گیا

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی، وزارت مذہبی امور میں معاہدے پر دستخط ہو  گئے۔

سعودی ائیر لائن کے پاکستان میں کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے، سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سے قبل 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ایئرلائن پی ائی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *