ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مائننگ سیکٹر میں قدرتی وسائل کی دریافت کا دائرہ وسیع کردیا گیا ۔
قدرتی وسائل کی ترقی میں او جی ڈی سی ایل کلیدی کردار ادا کررہاہے جس کے سبب ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔
حکومت کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کا ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام جاری ہے اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گیس کے اہم ذخائر دریافت، دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن ہوگی۔