پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں، بلکہ وہ مذاکرات 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے کفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خواجہ آصف جیسے لوگ مذکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ہم مذاکرات این آر او کے لیے نہیں غیر منصفانہ طور پر قید رہنماؤں کی رہائی کے لیے کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا مذاکرات 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کر رہے ہیں، ہم نے کوئی ڈیل نہیں مانگی انصاف مانگ رہے ہیں، ملکی مفاد کی خاطر ناپسندیدہ لوگوں کے ساتھ مذکرات اور بیٹھنا پڑ رہا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملکی عدم استحکام کی صورت حال ختم کرنے کے لیے وہ سب کچھ کر رہے ہیں، کون کیا کرتا ہے اور کیا نہیں، دو تین روز بعد پتا چلے گا کہ کون کتنا سنجیدہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کا بن جانا اور مذاکرات میں بیٹھ جانا اعتماد کی بحالی نہیں ہے، جب کوئی کام ہوگا تو تب پتا چلے گا کہ کون کس پر کتنا اعتماد کرتا ہے۔
شیخ وقاص نے کہا ’’مجھے اب بھی ان لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملانا پسند نہیں ہے، لیکن ملکی مفاد کی خاطر ناپسندیدہ لوگوں کے ساتھ مذکرات اور بیٹھنا پڑ رہا ہے۔‘‘