سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے حکومت اور تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی میز تک لانے میں دونوں کی مجبوری ہے اور مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریکِ انصاف مجبور ہوکر ایک دوسرے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ سےعام ورکرزکوسزا ہوئی، اگرمذاکرات ہونےتھےتوعام ورکرزکےلیےکیوں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں عالمی قوتوں کا دباؤ ہے، مجبوری میں دونوں سائیڈ سےمذاکرات ہو رہےہیں، مذاکرات کےحق میں ہوں، 9مئی،26نومبرکی پہلےمعافی مانگنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں