پاکستان تحریک انصاف کا 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ موخر ہونے پر ردِعمل سامنے آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے۔ ہم آج بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لیے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ فوجی عدالتوں سے ہونے والی سزاؤں نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی بنیاد ڈال دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کے مؤخر ہونے پر سوالات ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کے آج ہونے والے فیصلے کو کیوں موخر کیا گیا۔ یہ فیصلہ کہاں پر لکھا جا رہا ہے جو مشکل پیش آ رہی ہے۔ یہ کیس بریت کا ہے، اسلیے شاہد ان کو فیصلہ لکھنے میں دشواری ہے۔ اعلیٰ عدالتوں میں یہ فیصلہ فوری طور پر ختم ہو جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے پیسے سپریم کورٹ کے پاس آئے تھے۔ اس فیصلے کے بھی عالمی نےنتائج ہوں گے۔ مذکراتی کمیٹی کی آج پہلی میٹئنگ ہوئی ہے۔ کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ضروری ہے۔ مذکراتی کمیٹی عمران خان نے خود بنائی ہے۔ کمیٹی کے پاس پورا اختیارموجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکرات ہمارے ابھی بھی مشروط ہی ہوں گے۔ قیدیوں کی رہائی، نومئی کے معالے پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہماری شرائط ہیں۔