چینی کمپنی نے الیکٹرک وہیکلز کے لیے پاکستان میں 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای وی سیکٹر میں چین کی سرمایہ کاری میں دلچسپی نظر آ رہی ہے، چینی کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے پاکستان میں 350ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
چینی کمپنی کا پاکستان میں 3ہزارسے زائد الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔ سندھ میں ایک ہزار، پنجاب میں 1500اور خیبرپختونخوا و بلوچستان میں 750اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔
اے ڈی ایم گروپ ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کیلئے 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری فراہم کرے گا۔ پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کیلئے 250 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
الیکٹرک گاڑیاں ایک مرتبہ چارج کرنے پر 300کلومیٹر تک سفر کرنے کے قابل ہوں گی۔ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال کاربن کے اخراج میں کمی اور ایندھن پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔