9 مئی میں ملوث 25مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

9 مئی میں ملوث 25مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے  جاری بیان کیمطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان ان کے قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، جب کہ متعدد ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔

9 مئی 2023 کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، جو ملکی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں۔ یہ واقعات سیاسی پروپیگنڈے اور جھوٹ کا شکار ہونے والے افراد کے لیے ایک سخت تنبیہ ہیں کہ وہ مستقبل میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں سزائیں:

 ضیاء الرحمان، 10 سال قید بامشقت

 جان محمد خان، 10 سال قید بامشقت

 محمد عمران محبوب، 10 سال قید بامشقت

 علی شان، 10 سال قید بامشقت

 داؤد خان، 10 سال قید بامشقت

فہیم حیدر، 6 سال قید بامشقت

 محمد حاشر، 6 سال قید بامشقت

محمد عاشق، 4 سال قید بامشقت

 محمد بلاول، 2 سال قید بامشقت

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزائیں:

عمر فاروق، 10 سال قید بامشقت

راجہ احسان، 10 سال قید بامشقت

آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملہ کیس میں سزائیں:

لئیق احمد، 2 سال قید بامشقت

پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ کیس میں سزائیں:

شاکر اللہ، 10 سال قید بامشقت

رحمت اللہ، 10 سال قید بامشقت

ملٹری کورٹ نے 9 مئی کو مردان میں فوجی تنصیبات پر گیٹ کے قریب نصب کارگل کے ہیرو کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم رحمت اللہ ولد منجور خان کو گرفتار کر کیا گیا تھا۔

عدنان احمد، 10 سال قید بامشقت

یاسر نواز، 2 سال قید بامشقت

سعید عالم، 2 سال قید بامشقت

پی اے ایف بیس میانوالی حملہ کیس میں سزائیں:

انور خان، 10 سال قید بامشقت

بابر جمال، 10 سال قید بامشقت

بنوں کینٹ حملہ کیس میں سزائیں:

محمد آفاق، 9 سال قید بامشقت

چکدرہ قلعہ حملہ کیس میں سزائیں:

داؤد خان، 7 سال قید بامشقت

ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ کیس میں سزائیں:

زاہد خان، 4 سال قید بامشقت

خرم شہزاد، 3 سال قید بامشقت

آئی ایس پی آر نے کہا کہ حقیقی انصاف تب تک مکمل نہیں ہوگا جب تک 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کو آئین اور قانون کے تحت سزا نہ ملے۔ ریاست پاکستان ان واقعات میں مکمل انصاف فراہم کر کے اپنی عملداری کو یقینی بنائے گی اور اس طرح تشدد پر مبنی گمراہ کن سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ 9 مئی پر انصاف نفرت، تقسیم اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تمام سزا یافتہ افراد کو اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے۔ سیاسی بیانیے کے تحت مسلح افواج کی تنصیبات پر کیے گئے منظم حملے اور ان کی بے حرمتی پاکستان کی قوم کے لیے ایک گہرا صدمہ ہیں۔ ان پر کی جانے والی کارروائی نے یہ ثابت کر دیا کہ کسی کو بھی سیاسی دہشت گردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے زیر التوا مقدمات کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔ یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کے بعد سنائی گئی ہیں، اور سزا پانے والوں کو قانونی حقوق کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *