جنوبی افریقہ کے بائولر اوٹنیل بارٹمین انجری کے باعث تیسرے ون ڈے میچ سے باہر

جنوبی افریقہ کے بائولر اوٹنیل بارٹمین انجری کے باعث تیسرے ون ڈے میچ سے باہر

جنوبی افریقہ کے اہم بائولر اوٹنیل بارٹمین دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

اوٹنیل بارٹمین انجری کے سبب جوہانسبرگ میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شرکت نہیںکر پائیں گےاور ان کی جگہ کاربن بوش کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نےمہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہنرچ کلاسن کو دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آ کر وکٹ کو لات مارنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھااور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *