پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پارٹی کا حکم ہوا میں اُڑا دیا

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پارٹی کا حکم ہوا میں اُڑا دیا

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پارٹی عمران خان کا حکم ہوا میں اُڑا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اور رہنماؤں سے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے مگر 2 علی امین گنڈا پور اور سلمان اکرم راجہ کے علاوہ کوئی اور نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں ، ایاز صادق

نجی ٹی وی کے مطابق بانی تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن اور ہدایت کے باوجود مذاکراتی کمیٹی کے اراکین ملاقات کے لیے نہ پہنچے جبکہ عمران خان اُن کا بے صبری سے انتظار کرتے رہے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اورطلبی کے باوجود مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین نے اڈیالہ جیل آنا گوارا نہیں کیا اور عمر ایوب بھی ان میں شامل تھے۔ عمران خان نے عمر ایوب، اسد قیصر، حامد رضا،علامہ راجہ ناصر عباس ، حامد خان کو ملاقات کے لئے بُلایا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن کیس ، پرویز الہٰی پر فرد جرم کیلئے 7جنوری کی تاریخ مقرر

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اور بعد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں سول نافرمانی تحریک سمیت سیاسی، معاشی، صوبہ کے معاملات اور پارٹی رہنماؤں پر کیسز بارے مشاورت ہوئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *