آئی سی سی نے پاکستان کو ایک اور ایونٹ کی میزبانی سونپنے کا عندیہ دیدیا

آئی سی سی  نے پاکستان کو ایک اور ایونٹ کی میزبانی سونپنے کا عندیہ دیدیا

چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مالی نقصان کی تلافی کے لیے  آئی سی سی ایک ایونٹ کی میزبانی پی سی بی کو سونپے گی۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا،اس موقع پر شرکا کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آگاہی دی گئی ، میٹنگ میں چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ، معاہدے کو تحریری شکل دینے کی وجہ سے تاخیرہوئی، 1،2 روز میں چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول سامنے آ جائے گا.

میڈیا رپورٹ کے مطابق  میٹنگ میں بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر ہمیں زرتلافی دینے کا کہا لیکن ہم نے قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اپنا ایک ماڈل پیش کیا، اس کے تحت آئندہ تین سال تک دونوں ممالک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک نہیں جائیں گی.

مزید پڑھیں: تیونس میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،  20 افراد ہلاک

پی سی بی کو2028 میں ایک ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپی گئی ہے، جب یہ بات کی گئی کہ آئندہ 3 سال میں اور کوئی ٹورنامنٹ تو پاکستان میں نہیں ہونا تو ہمیں کیا فائدہ ہوگا، اس پر آئی سی سی نے ملک میں کوئی ایونٹ کرانے کی یقین دہانی کرا دی، اس سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ہو جائے گی.

میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاید آئی سی سی اپنا اعلان فی الحال صرف چیمپئنز ٹرافی تک ہی محدود رکھے، تین سالہ معاہدے کی بات کا اعلان کیا جانا یقینی نہیں البتہ ایسا ہو بھی سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *