پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا

دورہ جنوبی افریقہ میں آج پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا و ن ڈے میچ کھیلے گا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنے دورہِ جنوبی افریقہ میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کیپ ٹاؤن میں کھیلے گا۔ سیریز کےپہلے مہچ میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کے دوران تجاوزات کے خاتمے کا ہدف دیدیا

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *