شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ

شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے متعدد منصوبوں پر بیک وقت کام شروع کردیا۔

حکومت پنجاب نے سستی بجلی کے اہم منصوبوں پر ورکنگ شروع کر دی ہے، جن میں شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے شامل ہیں۔اس وقت کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کو سولر سسٹم فراہم کیے جا رہے ہیں اور اگلے مرحلے میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے طریقہ کار کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اس سلسلے میں پنجاب میں موزوں مقامات یعنی ونڈ کوریڈور کی نشاندہی کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ماضی میں اس منصوبے کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کرنے والی فائلیں کھولنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزید برآں ونڈ انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کو پرکشش ترغیبات دینے پر ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت ڈنمارک کی دنیا کی نمایاں ونڈ انرجی کمپنی سے رابطہ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے کیونکہ یہ کمپنی پہلے بھی پنجاب میں کام کر چکی ہے۔

جنوبی پنجاب میں واقع ممکنہ ونڈ کوریڈور میں بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس سے نہ صرف سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکے گی بلکہ خطے کی توانائی کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *