خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو وارننگ جاری

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو وارننگ جاری

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو مقررہ اوقات کی پابندی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری دفاتر کو اوقات کار کی پابندی کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کو مقررہ اوقات کی پابندی کی وارنگ جاری کی گئی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، وفاقی وزیرخزانہ

تمام سرکاری محکموں اور دفاتر کیلئے صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کا وقت مقرر ہے۔ مختلف افسران اور اہلکاروں کے اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات ملی ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور تبادلہ کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *