Skip to content
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
گزشتہ کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2658 ڈالر ہو گئی ہے۔