بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا  نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اپنے ہی ہم وطن سابق کپتان کپل دیو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جا نے والےآسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جسپریت بمرا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 72 رنز کے عوض 5وکٹیں لے اُڑے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

بمرا نے بارہو یں مرتبہ پانچ وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ( سینا ممالک) کے خلاف عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے بمرا نے آٹھویں مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کا انعقاد

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اس اعزاز کے ساتھ سابق آل راؤنڈر اور 1983 کے ورلڈکپ کی بھارتی فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے ، جنہوں نے سینا ممالک میں 7 مرتبہ پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *