ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ ہو گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ ہو گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر قرض دے گا، معاہدہ ہو گیا۔

یہ رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے،اس پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔

ایمافین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے غریب بچوں اور نوجوانوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے صحت کی خدمات اور غذائی سپلائیز تک رسائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *