پشاور: خیبرپختونخوا کے 30 اضلاع میں رواں سال کے دوران دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ہونے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر957 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے
ہلاک ہونے والوں میں ریاست کو انتہائی مطلوب 31 کمانڈر بھی ہلاک کئے جا چکے ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان، لشکر اسلام، حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں 674 دہشتگرد سکیورٹی فورسز جبکہ283 دہشتگرد کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ہونے والی آپریشنز کے دوران ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ اسی طرح رواں سال کے دوران صوبے میں رونما ہونے والے 631 واقعات میں کالعدم تنظیموں کے 2 ہزار490 دہشتگر نامزد کئے گئے۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا ( سی ٹی ڈی ) نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 283 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔2 ہزار18 فراردہشتگرد سی ٹی ڈی کو مختلف دہشتگردانہ کاروائیوں میں مطلوب ہے ،189 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 32 ملزمان کو عدالت سے سزا مل چکی ہے ۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے 15 مختلف اضلاع میں دہشتگردی کی کیخلاف جاری جنگ میں سال 2024 کے دوران پولیس، عام شہری، پاک آرمی، ایف سی، خاصہ دار اورقانون نافذ کرنیوالے 1 ہزار 273 افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں ۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2024سے اب تک دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ضلع پشاور، خیبر ، مردان، مہمند، مالاکنڈ، باجوڑ، دیر، کوہاٹ، ضلع کرم، ہزارہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سب سے زیادہ 143 پولیس اہلکار شہید اور 218 زخمی ہوئے۔ 128 عام شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 231 زخمی ہوئے ، ایف سی کے 87 اہلکار شہید اور 188 زخمی ہوئے ،پاک فوج کے 65 جوان شہید اور 196 زخمی ہوئے اس کے علاوہ خاصہ داراور قانون نافذ کرنیوالے 13 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں ۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے 60 واقعات میں 335 دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا جن61 دہشتگرد ہلا ک ہوچکے ہیں 1 کو گرفتار جبکہ 273 دہشتگرد روپوش ہیں، ضلع خیبر میں 74 واقعات میں179 دہشتگردوں کو نامزدکیا گیا جن میں 26 کو ہلاک کیا گیا ہےاور 16 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 136 فرار ہیں۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے 59 واقعات ہوئے۔ سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے 34 کو ہلاک کردیاہے اور 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ضلع پشاور میں دہشتگردی کے 36 واقعات میں 15 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 30 کو گرفتارکیا جاچکا ہے جبکہ 136 روپوش ہیں ، ضلع شانگلہ میں 7 دہشتگردی کے واقعات میں 37 دہشتگرد گرفتار اور 1 کو ہلاک کیا جا چکا ہے،ضلع سوات میں دہشتگردی کے 10 واقعات میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جنوبی وزیرستان میں 41 دہشتگردی کے واقعات میں 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ضلع باجوڑ میں دہشتگردی کے 51 واقعات میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہےجن میں 15 دہتشگرد فرار ہیں ۔ ضلع بنوں میں دہشتگردی کے 59 واقعات میں8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 34 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہےاور138 فرار ہیں ،ضلع بونیر میں دہشتگردی کے 4 واقعات میں 1 دہشتگردہلاک اور10 دہشتگرد روپوش، ضلع چارسدہ میں 2 واقعات میں 6 گرفتار اور1 کو ہلاک کردیا ہے۔
ضلع دیر لوئراوراپر میں دہشتگردی کے 6 واقعات میں 3 دہشتگردی کو گرفتار جبکہ 1 کو ہلاک کردیا ہے،ضلع ہنگو میں 11 دہشتگردی کے واقعات میں نامزد 21 ملزمان میں 2 کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ ضلع کرک میں دہشتگردی کے 6 واقعات میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار اور 3 کو ہلاک کیا جا چکا ہے ، ضلع کوہاٹ میں 8 واقعات میں نامزد 25 دہشتگردوں میں 4دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، ضلع کرم میں دہشتگردی کے 27 واقعات میں80 دہشتگردوں کو نامزد کیا جاچکا ہے جن میں صرف 6 دہشتگردوں کو گرفتار اور 1 کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 69 دہشتگرد فرار ہیں ،ضلع لکی مروت میں 50 دہشتگردی کے واقعات میں178 دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں 22 دہشتگردوں کو ہلاک اور4 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 152 دہشتگرد فرار ہیں ،مالاکنڈ میں دہشتگردی کے 10 واقعات میں40 دہشتگردوں کونامزد کیا گیا جس میں 28 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 مفرور اور ایک کے خلاف عدالت نے سزا کے احکامات صادر کرلئے ہیں ، ضلع مانسہرہ میں دہشتگردی کے 1 واقعہ میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ضلع مردان میں 12واقعات میں49 دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا جن میں 7 کو ہلاک اور 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 دہشتگردوں کو عدالت نے سزا سنا دی ہے، ضلع مہمند میں 12 دہشتگردی کے واقعات میں 18 دہشتگردوں کو نامزد کرکے1 کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا گیا ہے، ضلع نوشہرہ میں4 واقعات میں نامزد 12 دہشتگردوں میں 5 کو گرفتارکیا جا چکا ہے ،ضلع ٹانک میں 60 دہشتگردی کے واقعات میں513 دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا جن میں 37 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہےجبکہ476 دہشتگرد فرار ہیں ،ضلع اورکزئی میں 8 دہشتگردی کے واقعات میں 2 نامزد شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور ضلع صوابی میں 1 دہشتگردانہ واقعہ میں 1 شدت پسند کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔