سینیٹر فیصل واوڈا نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کو تبدیل کرکے پاکستان کے حالات سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے مذاکرات کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جتنا بھی ابہام ڈالے، حکومت انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کی سرگرمیاں پارٹی کے بانی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو ان کی اہلیہ اور حواریوں سے جان کا خطرہ ہے۔ مزید کہا کہ میں 15 دسمبر کے بعد پانچ ممالک میں جا کر حقائق سے آگاہ کروں گا۔