پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو کرسمس کی تعطیلات کے پیش نظر 20 دسمبر تک ان کی تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری کے تمام ملازمین کو 20 دسمبر تک ان کی تنخواہیں اور پنشن فراہم کر دی جائے گی۔حکومت کے اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔