مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ، ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر

مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ، ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر

مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سیاحتی مقام ناران، کاغان، شوگران، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، استور اور مری میں بھی برف باری جاری ہے۔

کاغان ویلی، ناران اور شوگران میں برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے، ترجمان کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران بازار میں ایک انچ تک برف پڑچکی ہے۔

آزاد کشمیر اٹھ مقام کے بالائی علاقوں جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، گریس، شونٹر میں برف باری جب کہ زیریں علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری سے موسم سرد ہے، ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش اور برف باری وقفے وقفے سے ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر کے آغاز کا پیشگوئی کی ہے۔

کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہیتاہم پہاری علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *