بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کے بینک اکاونٹس کھولنے کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کے بینک اکاونٹس کھولنے کا اعلان

سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے صارفین کے بینک اکاونٹس کھولنے کا اعلان کر دیا، جس سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کو رقم وصول کرنے میں سہولت ہوگی۔

چیئرمین میر غلام علی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کے اجلاس میںاعلان کیا گیا، جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیل سے بحث کی گئی۔

بی آئی ایس پی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 1 لاکھ 30 ہزار خواتین کے تھمب کام نہیں کرتے، جس کی وجہ سے انہیں رقم کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خواتین کو جنوری 2025 میں خصوصی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70 کا ایک سالہ اقساط کا پلان متعارف

رقم کے اکاونٹس میں منتقل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ ملک بھر میں تمام بینکوں کی 17 ہزار برانچز ہیں، جن میں سے زیادہ تر شہروں میں واقع ہیں جبکہ پروگرام کے زیادہ تر بینیفشریز دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، جس کے باعث رقم کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس پر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے تجویز دی کہ پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) ایجنٹس کے ذریعے رقم کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

چیئرمین کمیٹی میر غلام علی نے اس تجویز پر کہا کہ جس چیز میں انسانی ٹچ آ جائے وہاں مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سسٹم آٹومیشن پر ہونا چاہیے تاکہ یہ مسائل نہ آئیں۔

سیکرٹری انکم سپورٹ پروگرام نے کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام بینفشریز کے لیے بینک اکاونٹس کھولے جائیں گے، جس کے بعد وہ بینک کی برانچز سے بھی رقم لے سکیں گے۔ اس اقدام کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہری علاقوں میں ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جو تین ماہ کے لیے ہوگا۔ اس پائلٹ پراجیکٹ کے دوران بینفشریز کو بینک اکاونٹس کے ذریعے رقم کی ترسیل کی جائے گی، جس سے اس عمل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *