اگر عمران خان نہ ہوتے تو میں کرکٹ کی دنیا میں قدم نہ رکھتا، شاہد آفریدی

اگر عمران خان نہ ہوتے تو میں کرکٹ کی دنیا میں قدم نہ رکھتا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاک فوج میں جانے کا شوق تھامگر عمران خان کی وجہ سے وہ کرکٹر بنے۔

کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں بطور مہمان شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو وہ کرکٹ کی دنیا میں قدم نہ رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ بہت پروفیشنل اور سچے ہوتے ہیں اور وہ خود کو شہر کی مہمان نوازی اور اخلاقی اقدار سے متاثر سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کبھی عمران خان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

شاہد آفریدی نے کراچی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں رہتے ہوئے کبھی تفریق نہیں دیکھی اور یہاں کا کھانا دنیا کے کسی دوسرے شہر سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے وعدے کے بہت پکے ہوتے ہیں اور جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے انہیں والدین سے ڈانٹ اور مار بھی کھانی پڑی مگر اس کے باوجود وہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھااور اپنی غلطیوں کا احتساب خود کرنے کی اہمیت کو سمجھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *