محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جیسے چترال، سوات، مالاکنڈ، اورپشاور میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔پنجاب کے کچھ اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈورموٹر سائیکل صرف 6،615روپے ماہانہ میں آسان اقساط پر حاصل کریں!

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ آج کا کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10، سکردو میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *