جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور، میجر طاہر صادق، زین قریشی،کنول شوزب، عظیم اللہ خان، سید شبلی فراز، شہریار آفریدی، ذوہیب آفریدی،عمر تنویر بٹ اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

محمود غزنوی کی طرح ہم بھی حملے جاری رکھیں گے، علی امین گنڈاپور

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، سی پی او راولپنڈی آئندہ سماعت دس دسمبر پر خود حاضرہوکر وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *