محکمہ موسمیات کی ملک میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں پرفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں پرفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب کے چندمیدانی علاقوں جبکہ بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنےتاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی اور کرم میں شام/رات کے اوقات میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،بھکر ،میانوالی ، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنےکے ساتھ چند مقامات پر رات کے اوقات میں ہلکی دُ ھند چھائےرہنے کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے تاہم کوئٹہ، پشین، ژوب، چمن، قلعہ عبداللہ اور گرد و نواح میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں دُھند  چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں،آج ریکارڈ  کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10 ، سکردو منفی09 ، استور، گلگت، گوپس،کالام منفی 05،ہنزہ منفی 04،قلات منفی 03، چترال،دیر منفی 02 اور کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *