جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں موقف دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے خط میں چھبیسویں ترمیم فل کورٹ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا ذکر کیا ہے۔

چیف جسٹس نے جواب دیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ آئینی بینچ کمیٹی کرے گی، جوڈیشل کمیشن کو یہ سکوپ ہی حاصل نہیں ہے کہ چھبیسویں ترمیم کو زیر بحث لائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 26 ویں ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا تذکرہ ہوا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کی فل کورٹ کی بات کی مخالفت کی۔

چیف جسٹس کی رائے کو جوڈیشل کمیشن کے اکثریتی ممبران نے سپورٹ کیا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں کس نے اور کیسے فکس کرنی ہیں، یہ آئینی کمیٹی طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز بنانے کے لئے ذیلی کمیٹی بنانے کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کو دے دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *