گاڑیوں سے متعلق نئی سرکاری پالیسی جاری

گاڑیوں سے متعلق نئی سرکاری پالیسی جاری

کراچی: کسٹم حکام نے ضبط شدہ اسمگل شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی سطح پر کسٹم انٹیلی جنس دفاتر 10 سے زائد گاڑیاں استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس فیصلے کے بعد ان دفاتر کے تمام پرانے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کے لیے یہ پالیسی نافذ کی گئی ہے، اور ملک بھر میں ہزاروں گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی مہران مارکیٹ میں کتنی قیمت میں دستیاب ہے؟

نئی پالیسی کے مطابق اسلام آباد کسٹم انٹیلی جنس آفس 12 گاڑیاں استعمال کر سکے گا، جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے کسٹم دفاتر کو صرف 10 گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *