کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اووربلنگ کے مسئلے کا جلد حل نکل سکتا ہے۔
نیپرا نے 12 دسمبر کو کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک نے اکتوبر میں صارفین سے 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی وصول کیے تھے، جس کے بعد کمپنی نے اضافی وصولی واپس کرنے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی۔