سینٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہےکہ موجودہ حکومت اپنے بوجھ سے آپ گرے گی ، انکا کہنا تھا کہ ملک میں اگر دو سیاسی طلاقیں ہو جائیں تو ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حکومت اپنے بوجھ سے آپ گرے گی اور جو باتیں وہ کرتے رہیں ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیا کچھ ہوتا رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک میں دو سیاسی طلاقیں مسائل حل کرنے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ ایک سیاسی طلاق سسٹم ن لیگ کو دے اور ایک سیاسی طلاق کا ارادہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نے بہت سمارٹ کارڈ کھیلتے ہوئے ریاست اور پی ٹی آئی کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ اسلام آبادمیں معصوم پختونوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اٹھایا جا رہا اہے اور یہ کام کوئی ادارہ نہیں حکومت کر رہی ہے۔
مریم نواز کے حوالے سے سینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مریم نواز پی ٹی آئی کو سیاسی کچرا کہتی ہیں اس حوالے سے انہیں پہلے اپنے سیاسی کچرے کو دیکھنا چاہیئے۔