سات دسمبر کو احتجاج کی کال سے متعلق شیخ وقاص اکرم کا ردعمل آگیا

سات دسمبر کو احتجاج کی کال سے متعلق شیخ وقاص اکرم کا ردعمل آگیا

شیخ وقاص اکرم کا سات دسمبر کو احتجاج کی کال کے حوالے سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اسد قیصر سے منسوب احتجاج کی کال کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے سات دسمبر کو احتجاج کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج وکلا کو عدالت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور اگلے مرحلے میں سیاسی قائدین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

انہوں نے واضح کیا کہ کسی نئے احتجاج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شیخ وقاص اکرم نے حامد رضا کو تحریک انصاف کا قابل اعتماد اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی اتحادی رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *