جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 233 رنز سے شکست دےدی

جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 233 رنز سے شکست دےدی

 جنوبی افریقہ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 233 رنز سے شکست دے دی ۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن 516 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 282 رنز ہی بناسکی ، دنیش چندی مل 83 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے،دھننجا یا ڈی سلوا 59، وشل مینڈس 48 ،اینجلیو میتھیوز 25 ،پتھم نیسانکا 23 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی، اب جو بھی ہوگا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا، محسن نقوی

جنوبی افریقہ کے مارکویانسن نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 11وکٹ حاصل کیں ۔ جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلی باری میں 42 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز 5 وکٹ 366 رنز پر ڈکلیئر کی اور سری لنکا کی جیت کیلئے 516 رنز کا ہدف سیٹ کیالیکن سری لنکن ٹیم 282 رنز ہی بنا سکی ۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *