وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کر دی گئی۔
ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے سبب تعلیم میں خلل آیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سے ہفتہ کا دن ورکنگ ڈے شمار کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ 30 نومبر سے لے کر یکم فروری 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔