دھنوش اور ایشوریا رجنی کانت کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق

دھنوش اور ایشوریا رجنی کانت کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق

معروف تامل اداکار دھنوش اور فلمساز ایشوریا رجنی کانت کے درمیان باضابطہ طور پر 18 شادی کے 18 سال بعد طلاق ہو گئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کی فیملی ویلفیئر کورٹ نے سابق جوڑے کی جانب سے یہ بتانے کے بعد کہ آپس میں مفاہمت ممکن نہیں، دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل اس کیس کی تین بار سماعت ہوئی لیکن دونوں پیشی پر حاضری میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ دونوں کی 2004 میں شادی ہوئی تھی اور انکے دو بیٹے ہیں ، دھنوش نے 17 جنوری 2022 کو طلاق کا اعلان کیا تھا،  طلاق کے باوجود دونوں چنئی کے علاقے پوئز گارڈن میں ایک دوسرے کے قریب ہی رہائش پذیر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *