اسٹاک مارکیٹ ، 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا

اسٹاک مارکیٹ ، 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروباری رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن پی ایس ایکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتداء ہی میں 98 ہزار پوائنٹس کی سطح سے اُوپر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں تجارتی نمائش، پاکستانی پویلین کو ’’بہترین پویلین‘‘ ایوارڈ کا اعزاز حاصل

ایک موقع پر 100 انڈیکس 947 پوائنٹس اضافے سے 98275 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھو گیا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شوگر ملز کی پیداوار، سیلز اور اسٹاک کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ ؟

یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے سے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *